بجلی کا بل بڑھ گیا؟ سولر لگانے کے بعد بھی کیوں ختم نہیں ہوا؟
ہر مہینے جب بجلی کا بل ہاتھ میں آتا ہے تو ایک ہی خیال ذہن میں آتا ہے "میں نے تو سولر سسٹم لگایا تھا، پھر بل اتنا زیادہ کیو آ رہا ہے؟"
یہ سوال آج کل ہزاروں گھروں اور کاروباروں میں پوچھا جا رہا ہے، اور اس کا جواب صرف ایک نہیں بلکہ کئی وجوہات پر مشتمل ہے۔
سب سے پہلے بات کرتے ہیں غلط سولر سسٹم سائزنگ کی۔ اکثر لوگ بجلی کے اصل لوڈ کا درست اندازہ لگائے بغیر صرف قیمت دیکھ کر سسٹم خرید لیتے ہیں۔ نتیجہ؟ دن کے وقت سسٹم مکمل بجلی نہیں بنا پاتا اور شام کے وقت واپڈا سے بجلی لینی پڑتی ہے — یعنی بل پھر بھی آتا ہے۔
دوسری بڑی وجہ ہوتی ہے غلط یا غیر متوازن انورٹر سیٹنگ۔ اگر انورٹر مناسب طریقے سے کنفیگر نہ ہو تو سولر بجلی صحیح طرح تقسیم نہیں ہوتی۔ کچھ یونٹس ضائع ہو جاتے ہیں اور کچھ واپڈا کی لائن سے آ جاتے ہیں۔
تیسری عام غلطی نیٹ میٹرنگ کے عمل میں ہے۔ اگر آپ کا نیٹ میٹرنگ کنیکشن فعال نہیں یا ریڈنگ میں فرق ہے تو وہ اضافی یونٹس جو آپ کا سولر بنا رہا ہے، ضائع ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح اگر آپ کے سولر پینلز پر دھول یا میل جم جائے، یا وائرنگ میں لوز کنکشنز ہوں، تو پیداوار میں نمایاں کمی آ جاتی ہے۔
یہ سب چھوٹی باتیں لگتی ہیں مگر بجلی کے بل پر ان کا اثر بڑا ہوتا ہے۔
یاد رکھیں، سولر صرف خرید کر لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا صحیح انسٹالیشن، درست ڈیزائننگ، وقتاً فوقتاً مینٹیننس اور ماہر ٹیم ضروری ہے۔
SolarExpress.pk نہ صرف جدید ترین سولر پراڈکٹس فراہم کرتا ہے بلکہ آپ کے سسٹم کا مکمل ہیلتھ چیک اپ، انورٹر سیٹنگ اپڈیٹ، نیٹ میٹرنگ گائیڈنس اور پرفارمنس اینالیسس بھی دیتا ہے۔
ہم یہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ کا سولر صرف چھت پر نہ لگے بلکہ بل واقعی ختم کرے!
اگر آپ بھی سولر سسٹم کے باوجود زیادہ بل سے پریشان ہیں تو آج ہی ہم سے رابطہ کریں —
کیونکہ SolarExpress.pk کے ساتھ، بجلی نہیں، سکون آتا ہے
