99% لوگ سولر سسٹم لگانے میں یہ غلطی کرتے ہیں کیا آپ بھی کر رہے ہیں؟
سولر سسٹم لگاتے وقت لوگ سمجھتے ہیں کہ بس اچھی کوالٹی کے پینلز لگ گئے تو اب سالوں کوئی مسئلہ نہیں آئے گا، لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ پاکستان میں کیے گئے مختلف سروے اور کمپنیوں کی رپورٹس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریباً 99% صارفین ایک بنیادی غلطی کرتے ہیں اور یہی غلطی ان کے لاکھوں روپے کے سولر سیٹ اپ کی کارکردگی کو شدید نقصان پہنچاتی ہے۔ یہ غلطی ہے: سسٹم کا بغیر Proper Survey اور Load Assessment کے انسٹال کر دینا۔
غلطی نمبر 1: لوڈ کیلکولیشن کے بغیر سولر سسٹم لگانا
زیادہ تر لوگ صرف یہ دیکھ کر سولر لگوا لیتے ہیں کہ ان کے پڑوسی، دوست یا رشتہ دار نے کون سا سائز لگوایا ہے۔ لیکن ہر گھر کا لوڈ، یوزج پیٹرن، Appliances، اور بجلی کی کھپت مختلف ہوتی ہے۔
اگر آپ کا لوڈ 10kW ہے اور آپ 5kW سسٹم لگا لیتے ہیں، تو:
-
بیٹریاں اوور لوڈ ہوتی رہتی ہیں
-
انورٹر زیادہ ورک لوڈ برداشت نہیں کر پاتا
-
سولر پینلز اپنی Full efficiency نہیں دے پاتے
-
سسٹم کی لائف کم ہوتی جاتی ہے
یہ سب کچھ صرف اس لیے ہوتا ہے کہ سسٹم آپ کے Load کے مطابق ڈیزائن ہی نہیں ہوا۔
غلطی نمبر 2: سائٹ سروے کے بغیر پینلز کی تنصیب
پاکستان کے 70% گھروں میں چھتیں Shade، گرد، فاصلے اور زاویوں کی وجہ سے مختلف Solar Output دیتی ہیں۔
پروفیشنل سائٹ سروے کے بغیر ہونے والی یہ غلطیاں عام ہیں:
-
پینلز غلط زاویے پر لگا دیے جاتے ہیں
-
سال کے مختلف موسموں کے لحاظ سے Sun Exposure چیک نہیں کیا جاتا
-
درختوں یا آس پاس کی عمارتوں کی Shadow کو Ignore کر دیا جاتا ہے
-
پینلز کا Air Flow کم ہوتا ہے جس سے Heat Loss بڑھ جاتا ہے
یہی وجہ ہے کہ بہت سے صارفین شکایت کرتے ہیں کہ “دھوپ ہونے کے باوجود سولر بجلی کم بنا رہا ہے!”
غلطی نمبر 3: کم معیار کا انورٹر یا غلط سائز
پاکستان میں انورٹر سولر سسٹم کا دل ہوتا ہے، لیکن لوگ پینلز پر پیسہ خرچ کر دیتے ہیں اور انورٹر سستا لگا لیتے ہیں۔ سستا انورٹر:
-
بار بار ٹرپ کرتا ہے
-
ہائی ٹمپریچر برداشت نہیں کرتا
-
Grid Fluctuation میں خراب ہو جاتا ہے
-
پینلز کی اصل کارکردگی آگے ٹرانسفر نہیں کرتا
نتیجہ یہ کہ آپ لاکھوں کی انویسٹمنٹ کے بعد بھی وہ Output نہیں لے پاتے جو ایک Proper Inverter دے سکتا ہے۔
غلطی نمبر 4: بیٹری سسٹم پر زیادہ بوجھ ڈال دینا
Hybrid یا Off-Grid سسٹم میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ:
-
Appliances Direct Solar پر چل سکتی ہیں، لیکن لوگ سب کچھ بیٹری پر ڈال دیتے ہیں
-
AC، Iron، Motor وغیرہ بھی بیٹری سے چلائے جاتے ہیں
-
Backup غلط Estimate کیا جاتا ہے
بیٹری بار بار Deep Discharge کا شکار ہوتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ 2–3 سال کی بجائے بیٹری 10–12 ماہ میں جواب دے جاتی ہے۔
غلطی نمبر 5: Maintaanance کو اہمیت نہ دینا
سولر سسٹم Zero Maintenance نہیں ہوتا۔ یہ حقیقت ہے کہ پینل پر لگی گرد 30% تک Output کم کر دیتی ہے۔ اگر آپ پینل ہفتے میں ایک بار بھی صاف نہیں کرتے تو سمجھیں تقریباً مہینے کی 9–10 دن کی بجلی آپ ضائع کر رہے ہیں۔
اسی طرح:
-
انورٹر کی Ventilation
-
Earthing سسٹم
-
MC4 کنیکٹرز
-
DC wiring
ان سب کی چیکنگ ضروری ہوتی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے 90% صارفین یہ بنیادی چیزیں نظرانداز کرتے ہیں۔
آخری بات: کیسے بچا جائے؟
آپ کا سولر سسٹم مہنگا ہے، لیکن اس کی حفاظت اور کارکردگی مکمل طور پر صحیح Planning پر منحصر ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا سسٹم 10–15 سال بہترین پرفارم کرے تو یہ 3 چیزیں لازمی کروائیں:
-
Professional Load Assessment
-
On-site Solar Survey
-
High-quality Inverter + Proper System Design
